ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایران کے شمال مشرقی شہر مشہدالمقدس میں ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو ایران کے جوہری اور عالم اسلام کے طاقتور بننے پر کہیں زیادہ خوف لاحق ہے یہی وجہ ہے کہ وہ دباؤ اور پابندیوں میں بدستور اضافہ کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب، استکبار کیلئے خوش آئند نہیں تھا اسلئے اس نے شروع سے ہی ایران سے دشمنی کا مظاہرہ کیا ۔ جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ ایران کے دشمن گذشتہ 34 برسوں کے دوران ہر طرح کا دباؤ اور دھونس دھمکی دیتے رہے مگر وہ ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کبھی جرآت نہ کرسکے اسلئے کہ اس بات کو جانتے ہیں کہ ایران پر جارحیت انھیں بہت زیادہ مہنگی پڑیگی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات بہت زیادہ نازک ہیں اور یورپی ممالک زوال سے دوچار ہوتے جارہے ہیں اور جو ممالک کبھی سیاسی و اقتصادی طور پر ترقی پر تھے اب تنزلی کی راہ طے کررہے ہیں ۔ انھوں نے اسی طرح شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری کی لہر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہر ممکن طریقے سے اس لہر کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔.......
/169